• news

فاسٹ بائولر فاطمہ ثناء آئیڈیل ہیری ایلیسا پیری سے ملنے کیلئے بیتاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر فاطمہ ثناء اپنے بچپن کی آئیڈیل کھلاڑی آسٹریلیا کی ہیری ایلیسا پیری سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں۔دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان فاسٹ بائولر فاطمہ ثناء تیسرے ون ڈے کے بعد سٹار کرکٹر ایلیس پیری سے ملنے کی خواہش لیے آسٹریلوی ڈگ آئوٹ پہنچی۔انہوں نے اپنی بچپن کی ہیرو سے ملاقات کروانے کیلئے جیس جونا سین سے درخواست کی لیکن خواہش کے باوجود ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جب فاطمہ اْن سے ملنے پہنچیں تو ایلیس پیری ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے میں مصروف تھیں۔پاکستانی فاسٹ بائولر اب سڈنی میں پہلے ٹی ٹونٹی میں اپنی رول ماڈل سے مل سکیں گی۔فاطمہ اور جونا سین کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاطمہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی ایلیس پیری جیسی کھلاڑی بننا چاہتی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن