پہلا فٹسال ریفری ایم اے کورس اختتام پذیر’‘شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلا فٹسال ریفری ایم اے کورس اختتام پذیر ہوگیا،فٹبال ہائوس لاہور میں ٹریننگ کا سلسلہ اے ایف سی ریفری انسٹرکٹر پورفیریو برلاس جونیئر کی نگرانی میں مکمل ہوا، پاکستان کے مختلف حصوں سے 25شرکاء نے کھیل کے حوالے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔پورفیریو برلاس جونیئر کا کہنا ہے کہ کورس میں حصہ لینے والوں نے گہری دلچسپی دکھائی اور ان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے،امید ہے کہ یہ ٹریننگ مستقبل کی ذمہ داریوں میں ان کیلئے نہایت کارآمد ثابت ہوگی۔