• news

الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا :شہباز شریف


لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے۔ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہا ر کرتا ہوں۔
وزیراعظم مبارکباد

ای پیپر-دی نیشن