• news

نگران وزیر اعلی محسن نقوی بغیر پروٹوکول  ذاتی گاڑی پر دفتر پہنچے


لاہور؍ نوشہرہ ورکاں (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی پہلے روز بغیر پروٹوکول کے ذاتی گاڑی پر وزیر اعلی آفس پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں سے ملاقات کی۔ نگران وزیر اعلی سید محسن رضا نقوی سے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں کا تعارف کرایا گیا۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلی نے علی الصبح اپنے ننھیالی گاؤں لیل ورکاں میں اپنی والدہ اور ننھیالی عزیزوں کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور گاؤں میں گورنمنٹ سید افضل بوائز پرائمری سکول اور گورنمنٹ سید افضال گرلز ہائی سکول کا بھی وزٹ کیا۔ نوشہرہ ورکاں کی مقامی انتظامیہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے وزٹ سے بالکل لاعلم رہی۔ محسن رضا نقوی نے دونوں سکولز کو ماڈل سکول بنانے کی ہدایت کی جبکہ بوائز پرائمری سکول کی ایک کنال اراضی کو بھی قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے اہلیان دیہہ کے فلاح کے لئے بنائی گئی کیئر فاؤنڈیشن کی کارکردگی کے بارے میں بھی معلومات لیں۔ 
محسن نقوی 

ای پیپر-دی نیشن