• news

زاہد اختر چیف سیکرٹری عثمان  انور آئی جی  پنجاب  بلال صدیق سی سی پی  او لاہور  مقرر


لاہور (نمائندہ خصوصی‘ خصوصی نامہ نگار‘ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات پنجاب اسمبلی کو واپس سونپ دی گئیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نگران حکومت پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی پنجاب مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اور انوسٹی گیشنز کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان کی آئی جی پنجاب تعیناتی  پر دیگر اضلاع میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ متوقع ہے۔ دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زاہد اختر زماں کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات تھے۔ زاہد اختر زمان ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب رہ چکے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ 
چیف سیکرٹری

ای پیپر-دی نیشن