• news

موم بتی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی  مہنگی فروخت ہوئی


لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز بجلی کے  طویل بریک ڈائون کے باعث موم بتی کی ڈیمانڈ میں ایک دم اضافہ ہو گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے صارفین کو 10روپے والی موم بتی 50روپے، 20روپے والی موم بتی 80روپے، 30روپے والی موم بتی 125روپے اور 50روپے والی موم بتی 150روپے سے 200روپے جبکہ 100روپے والی موم بتی 250روپے تک فروخت کی۔ 
موم بتی

ای پیپر-دی نیشن