• news

منی لانڈرنگ کیس‘ سلمان شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی


لاہور (خبر نگار) منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز نے نیب کے بیان پر درخواست ضمانت واپس لے لی، جبکہ عدالت نے شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی حد تک نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے ضمانت میں7فروری تک توسیع کر دی۔ سلمان شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب نے عدالت میںسلمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہ ہونے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے تحت سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری اب نہیں ہیں۔ سلمان شہباز کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری انکوائری سٹیج پر تھا، نئے قانون میں وارنٹ گرفتاری تفتیش کی سٹیج پر ہی ہو سکتے ہیں۔ نیب کے وکیل نے کہا کہ اب سلمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ ہم نے سوالنامہ ان کو دیا تھا لیکن ابھی جواب نہیں دیا۔ سلمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرا دیا ہے۔ عدالت نے سلیمان شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔
درخواست واپس

ای پیپر-دی نیشن