شہباز گل کی رہائی کیلئے احتجاج،لاؤڈ سپیکرکے استعمال پر مقدمہ خارج کی درخواست خارج
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے شہباز گل کی رہائی کیلئے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال پر درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ چالان پیش ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ میں معاملہ ہے،اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔