ہائیکورٹ: لو میرج کرنے والی لڑکی کو باپ کے ساتھ جانے کی اجازت
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے لڑکی کو بیان کی روشنی میں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ لومیرج کرنے والی عائشہ عدالت کے باہر اپنے خاوند پر برس پڑی، اس نے کہا تم نے میری زندگی تباہ کردی، اب تمہارے پاس چند دن ہیں کہیں کا نہیں چھوڑوں گی۔ لڑکی کا خاوند بیوی کے برسنے اور اس کے رشتہ داروں کے آنے پر رفو چکر ہوگیا۔ لڑکی کمرہ عدالت کے باہر باپ سے لپٹ کر رو پڑی۔ راشد نے اپنی بیوی کی بازیابی کیلئے حبس بیجا کی درخواست دائر کی تھی۔