• news

فیصل آباد: اوباشوں کی خاتون  اور 2 بچوں کے ساتھ زیادتی


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اوباش نوجوان نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تاندلیانوالہ کے علاقہ 528 گ ب کے رہائشی ندیم کا سات سالہ بیٹا بلال قرآن پاک پڑھنے مدرسہ جا رہا تھا کہ راستے میں کھڑا ملزم عبید اللہ بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ کمسن لڑکے کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ  بنا دیا گیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے شہرو آنہ پل کے قریب خالدہ بی بی کے 13 سالہ بیٹے صائم علی کو ملزم اعظم دھوکہ دہی سے اپنے ساتھ لے گیا جہاں پہلے سے موجود اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے کمسن بیٹے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266 ر ب کی رہائشی ستائیس سالہ (ا) کو ملزم ابوجندل شادی کا جھانسہ دیکر اپنے ساتھ ایک خالی گھر میں لے گیا جہاں پہلے سے موجود ملزم صدیق کے ساتھ مل کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعات کا مقدمہ  درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن