• news

دولہا نوٹ گِننے میں ناکام  دلہن کا شادی سے انکار


اتر پردیش(نیٹ نیوز)  بھارت کے شہر فرخ آباد میں ایک دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کو عین شادی کے دوران اس وجہ سے مسترد کردیا کہ وہ دس روپے کے 30 نوٹ نہیں گِن پارہا تھا۔21 سالہ دلہن کے اہلِ خانہ کے لیے بھی یہ واقعہ حیران کن تھا۔
 دلچسپ بات یہ ہے شادی کرانے والے پنڈت نے پہلے ہی دلہن کے گھروالوں کو دولہا کے مشکوک کردار سے خبردار کردیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے منڈپ چھوڑ دیا اور اس دوران دونوں خاندانوں کے درمیان بحث اور تلخ کلامی ہوئی۔پھر دلہن والوں نے آزمائش کے طور پر دولہے کو دس دس کے 30 نوٹ دیئے اور اسے گننے کو کہا۔ 23 سالہ دولہا کئی کوششوں کے باوجود درست گنتی میں ناکام رہا۔ اس پر دلہن والوں نے کہا لڑکا دماغی طور پر بے حد کمزور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن