• news

امارات میں پہلا روزہ  23 مارچ عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان


ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ اور عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان  ہے۔ فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے کہا رمضان المبارک کا چاند21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات 9 بج کر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔
22مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور23 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا شوال کا چاند 20 اپریل کو صبح 8 بج کر  30 منٹ پر طلوع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن