مفتی محمد زبیر رحمؒ کاسالانہ عرس پرسوں ہوگا انتظامات کیلئے 12 مختلف کمیٹیاں تشکیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)یادگار اسلاف پیر طریقت مفتی محمد زبیر رحمؒ کاسالانہ عرس 26 جنوری بروز جمعرات بعد از نماز عشاء ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں منعقد ہوگا۔ مفسرقرآن مفکر اسلام حضرت علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ خصوصی خطاب کریں۔صدارت پیر طریقت حضرت خالد سیف اللہ اور خطاب خطیب اعظم جرمنی حضرت علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضیٰ فرمائیں گے۔ تقریب کے انتظامات کیلئے 12 مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ مفتی نوید قادری، صاحبزادہ برکات احمد، صاحبزادہ ذیشان احمد ، صاحبزادہ حافظ نعمان احمد،علامہ حافظ محمد فیاض نقشبندی اور جید علمائے کرام شریک تقریب ہوں گے۔