توہین رسالت ؐ کو عالمی طور پر گھناؤنا جرم قرار جائے:عبداللطیف چیمہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ توہین قرآن اور توہین رسالت وختم نبوت کو عالمی طور پر گھناؤنا جرم قرار نہ دیا گیا تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا۔ یو این او سمیت عالمی اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے۔ سوئیڈن کے توھین آمیز اور اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ قرآن پاک کو جلانے والے اور قرآن پاک میں تحریف کرنیوالے قادیانی دونوں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے غلیظ اقدامات سے قرآنی تعلیمات کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔