رانا شرافت بھائی کے انتقال پر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کی قیادت کی تعزیت
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رانا شرافت کے بڑے بھائی رانا صداقت انتقال کر گئے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے رانا صداقت علی خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن رانا شرافت علی کے ساتھ ہیں۔رانا فاروق سعیدنے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی اگلی منزلیں آسان کرے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی رانا شرافت علی دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔