• news

یورپ میں مذہبی جنونی ہمیشہ مسلمانوں کے مقدسات کو ہدف بناتے ہیں:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤں سید ثاقب اکبر، پیرصفدر گیلانی، علامی عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، رضیت باللہ، نذیر احمد جنجوعہ، علامہ شبیر حیشمی اور انجم عقیل نے مشترکہ بیان میں سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی اور جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ میں مذہبی جنونیوں، انتہا پسند دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز اقدامات ہمیشہ مسلمانوں، مسلم مقدس ہستیوں اور مقدسات کو ہدف بناتی ہیں۔ اسلاموفوبیا مغرب میں انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ مہذب دنیا میں ایسے مکروہ اور قبیح اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ یورپ یونین، سویڈن حکومت مسلمانوں کے جذبات کی مسلسل توہین کے اقدامات کا ازالہ کریں۔ عالمِ اسلام اور مغربی دنیا میں خلیج پیدا کرنے والے مجرم عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، نفرت کی آگ بھڑکانے والے عالمی امن کے دشمن ہیں۔ اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین بلاتاخیر قانون سازی کریں، انسانیت کیلئے جنونی مجرموں کی بیخ کنی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن