• news

شیخوپورہ میں راستے کی بندش ،کمشنر کو ایک ماہ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت 

لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ کے علاقے میں گائوں کے راستے کی بندش کیخلاف درخواست پر کمشنر لاہور کو ایک ماہ میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے  عدالت نے کمشنر لاہور کو معاملہ بورڈ آف ریونیو سے حل کرانے کی بھی ہدایت کر دی ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری منظور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں حکومت پنجاب، کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخوپورہ میں رائس انسٹیٹیوٹ انتظامیہ نے قریبی گائوں کا راستہ بند کر دیا ہے۔راستے کی بندش سے طلبہ کو سکول جانے اور شہریوں کو نقل وحمل میں مشکلات ہیں ۔کمشنر لاہور سمیت دیگر حکام کو معاملہ حل کرنے کیلئے درخواستیں دیں  عدالت کمشنر لاہور اور بورڈ آف ریونیو حکام کو معاملہ حل کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن