ہربنس پورہ سے 2 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈپولیس نے ہربنس پورہ کے علاقے میںکارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو ہیروئن برآمدکرلی ہے۔ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔جس پر ملزمان نے موٹر سائیکل بھگا دی۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ملزمان ’’ ٹی پیکٹس‘‘ میں منشیات بند کر کے سپلائی کے لئے لے جا رہے تھے۔ملزمان نے آدھا آدھا کلو کے 2پیکٹس بنائے ہوئے تھے۔گرفتارملزمان رفاقت اور سکند رکو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناداور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ایس پی ڈولفن توقیر نعیم نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، جو نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔