چیئرمین انفارمیشن کمیشن ،ممبر کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین انفارمیشن کمیشن اور ممبر کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے اعجاز الاحسن اعوان کو قانون کے برعکس چیئرمین تعینات کیااعجاز اعوان نے بطور جج شہباز شریف اور حمزہ شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کیا اور تحفے کے طور پر یہ ملازمت بدنیتی سے دی گئی۔وفاقی حکومت نے ممبر شعیب احمد صدیقی کو بھی قانون کے برعکس تعینات کیا،دونوں شخصیات کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔توشہ خانہ کی انفارمیشن سمیت دیگر حساس معلومات روکنے کے لیے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا ۔استدعا ہے کہ عدالت دونوں شخصیات کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے عدالت چیئرمین اور ممبر انفارمیشن کمیشن میرٹ پر تعینات کرنے کا حکم دے۔