شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے 22 سینئر سٹینو گرافرز کی بی ایس 18کے عہدے پر ترقی
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے 22 سینئر سٹینو گرافرز کو بیس سال کی سروس مکمل ہونے پر بی ایس 18کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے بی ایس 18 کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں اختر حسین،عبدالحمید، محمد یوسف،رحمت علی،اشتیاق طارق،ناصر محمود،محمد رضا خاں،سلطان محمود، مزمل ریاض،محمد ندیم،قمر ذاکر،عبدالخالق،محمد نواز،محمد اعظم،محمد عارف،محمد اعجاز علی،فاروق ریاض،تخلیق اعظم،ریاض احمد،راشد محمود،محمد ناظر اور عبدالغفارشامل ہیں، ترقی پانے والے ملازمین کو محمد عمر، حسن مصطفی، محمد ارشد، محمد عدیل، میڈم ماریہ بشیر، امجد علی و دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔