قصور : شہر بھر میں غیر قانونی کار ‘ رکشہ سٹینڈز قائم، ٹریفک نظام درہم برہم
قصور(نمائندہ نوائے وقت ) قصور بھر میں غیر قانونی کار اور رکشہ سٹینڈز کی بھر مار، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا۔ تفصیلات کیمطابق شہر قصور کے وسط للیانی اڈا چوک، لنڈا بازار چوک، نیشنل بینک چوک، کوٹ بلوچاں سمیت درجنوں مقامات پر غیر قانونی کار ‘ رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بنتا جارہا ہے سول سوسائٹی اراکین کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے سرکاری شاہراؤں پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز بنا رکھے ہیں جن کو ختم کرنے کی کسی بھی افسر نے کبھی جرات نہیں کی جس کی وجہ سے روڈز سکڑ گئے ہیں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کو فوری ختم کرواکر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے۔