ملک میں فوری نئے انتخابات کرائے جائیں: عدنان اسلم
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے نائب صدر انوائرمنٹ پروٹیکشن کمیٹی ضلع شیخوپورہ کے چیئرمین عدنان اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آکر ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنا سکے قومی حکومت یا نگران سیٹ اپ کی مدت میں توسیع جیسے فارمولے کسی صورت بھی قبول نہیںکیے جائے گے عمران خان کومائنس کرنے کی باتیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے عدنان اسلم نے کہا کہ گزشتہ 70سال سے پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے پہلی مرتبہ عمران خان نے احتساب کا عمل شروع کیا تھا مگر امپورٹڈ حکمرانوں نے جو نیب کے ملزمان تھے نیب کے قوانین میں ترامیم کرکے اپنے سارے کیس ختم کر ادیئے ۔