• news

اداروں کیخلاف بیانات دینے سے ملک کی خدمت نہیں ہورہی: خالد محمود 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی وزیر میاںخالد محمود نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جے یو پی ضلع شیخوپورہ کے صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی کی اقامت گاہ پر ا ن سے ملاقات کی اس موقع پر ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری ،میاں اسماعیل نقشبندی ، حکیم شیر اسلم قادری ،منیر احمد نورانی ،صاحبزادہ کامران طاہر نقشبندی،رانا عبدالجبار ایڈووکیت سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے خالد محمود نے کہاکہ ملک جن حالا ت سے دوچار ہے اس کا تقاضا یہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز متحد ہوکر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کردارادا کریں ملک میں بے یقینی اور ہیجانی کی جو صورتحال پیدا کی گئی ہے اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اداروں کیخلاف بیانات دینے سے ملک یا عوام کی کوئی خدمت نہیں ہورہی اس طرح کی محاذ آرائی سے مسائل حل نہیںبلکہ مزید گھمبیر ہوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن