چوہدری مقبول گجراور چیمہ برادران نے یونٹی گروپ کی حمایت کردی
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ایم ایل اے آزادجموں کشمیر چوہدری مقبول احمد گجر اور ٹھٹھہ داد کی نامور شخصیات چیمہ برادران نے ڈی سی کالونی الیکشن میں یونٹی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اس سلسلے میں حاجی محمد احمد چیمہ کی میزبانی میں ٹھٹھہ داد چوہدری زبیر احمد چیمہ کے ڈیرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حاجی منور حسین چیمہ، شاہد رفیق چیمہ ،چوہدری مظہر حسین چیمہ، حاجی طارق محمود چیمہ و دیگرنے کہا کہ ووٹ دیکر یونٹی گروپ کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اور 12مارچ کا سورج یونٹی گروپ کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہو گا، ایم ایل اے چوہدری مقبول احمد گجر ،چوہدری جمال ناصر چیمہ ،امیدواربرائے صدر چوہدری امتیاز احمد ساہی، امیدوار برائے سیکرٹر ی چوہدری عاطف افتخار چیمہ، امیدوار برائے فنانس سیکرٹری محمد زاہد خاں نیازی،نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ نے کہا کہ یونٹی گروپ رہائشیوں کی امنگو ں کا ترجمان اور ڈی سی کالونی کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس موقع پر کرنل ر نسیم اللہ چیمہ ،چیئرمین عدنان بلگن، شاہد رفیق چیمہ ،حاجی طارق محمود چیمہ، رانا حفیظ اللہ خاں ،محمد افضل گوندل نے بھی خطاب کیا ۔