عظمت رسالتؐ کا تحفظ امت مسلمہ کا سرمایہ حیات ہے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عظمت رسالت کا تحفظ امت مسلمہ کا سرمایہ حیات ہے،تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا،قانون پر عملدرآمد ہونے کے بعد کسی کو گستاخی کی جسارت نہ ہوگی قادیانیت اسلام کے خلاف استعمار کا پیدا کردہ فتنہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویڑنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،ارشد جاوید مصطفائی،محمد اکرم رضوی،علامہ محمد عمر صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ علمائ و مشائخ اہلسنت کی موجودگی میں ختم نبوت قانون کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا،بے پناہ قربانیوں کے نتیجہ میں قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر اقلیت قرار دیا جا چکا ہے۔