نواز شریف کیخلاف ہونیوالے فیصلے قانون کے مطابق نہیںتھے :سید سجاد حسین
نواں کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پی پی 141 پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب تک ماضی کے غلط فیصلوں کا ازالہ کر کے انصاف نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک حقیقی معنوں میں ترقی، خوشحالی کی شاہراہوںپر گامزن نہیںہوسکتا وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف کیخلاف آنیوالے فیصلے قانون کے مطابق نہیں بلکہ سیاسی انتقام پر مبنی تھے جس کے نتائج آج تک قوم بھگت رہی ہے ملک کے ہیروز کیساتھ قومی مجرموںجیسا سلوک کسی بھی طور پر ملک وقوم کے مفاد میںنہیں ۔