• news

(ن)لیگ نے ہمیشہ سیاست کی بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے: شہباز احمد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 142 چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ نے ہمیشہ سیاست کی بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے پی ڈی ایم کی حکومت کو پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی غیر موثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی محاذ پر مشکلات کا سامنا تھا لیکن معاشی بحران پر تیزی سے قابو پایا جارہا ہے اور بیرونی دنیا میں ملکی وقار بھی بلند کر کے بین الاقوامی برادری سے معاشی تعلقات فعال کئے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا کہ معیشت پر منفی قیاس آرائیاں کرنے والے مارکیٹ اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ملکی معاشی مفادات کو داؤ پر لگانے سے گریز کرنا ہوگا،۔

ای پیپر-دی نیشن