پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریسٹورنٹ کوسیل کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ روز ریسٹورنٹ سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شوکت خانم لاہورکے قریب واقع ریسٹورنٹ کوسیل کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ریسٹورنٹ نے گزشتہ ڈھائی سال سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی تھی جس پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے متعدد بار سیلنگ نوٹس بھیجے گئے متعدد وارننگ ، سیلنگ نوٹسز بھیجنے کے باوجود ٹیکس دہندہ نے جب سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی توکمشنر لاہور ڈاکٹر جاوید اقبال کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسرز عمر فاروق، آصف خان، فرقان حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔ ترجمان پی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس ادائیگی کے بعدریسٹورنٹ کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔