• news

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں ایک ماہ کی تاخیر ‘ یکم مارچ سے شروع ہو گی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پہلی پیپر لیس ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری  فیلڈ آپریشن  یکم مارچ سے شروع ہو گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ا س سے قبل اس کا آگاز یکم فروری سے ہونا تھا،اس طرح اب ایک ماہ کی تاخیر کے بعد اس کا آغاز ہو گا ،نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونے والی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری یکم اپریل تک جاری رہے گی۔ملک بھر میں 7ویں خانہ و مردم شماری پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی، ہر شہری پورٹل پر ڈیجیٹل مردم شماری میں از خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکے گا۔
مردم شماری

ای پیپر-دی نیشن