• news

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا 28 جنوری سے 3 روزہ ہڑتال کا اعلان


کراچی؍ لاہور (این این آئی) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی کے لیے3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا  کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی نہ ہونے کے خلاف 28 سے30 جنوری تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ جے جے وی ایل جام شورو پلانٹ 700 میٹرک ٹن تک پیداواری صلاحیت رکھتا ہے ، اس پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہردھرنا دیں گے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز وانڈسٹریز ایسوسی ایشن  کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی بلندترین قیمت اوربلیک مارکیٹنگ کے خلافچار روز کا الٹی میٹم دیا بصورت دیگر کراچی سمیت ملک بھر میں 28جنوری سے ایل پی جی کی فروخت بند کر نے کی د ھمکی دے دی۔ گزشتہ روز ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز وانڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کراچی پر کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی کے سرکاری مافیا نے ہی حکومتی رٹ کو چلینج کر دیا ہے۔سرکاری گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت مزید 20روپے بڑھا کر 300روپے کلو کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی ہے۔
ایل پی جی 

ای پیپر-دی نیشن