جنرل الیکشن نئی مردم شماری، حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے‘ معاون خصوصی وزیر اعظم
اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ جنرل الیکشن نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے تاہم خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیںمشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان نے دستخط کیئے ہیں کہ جنرل الیکشن ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی جنیوا کا نفرنس کی کامیابی پر عمران خان کے پیٹ میں مروڑ پڑ گئے انہوں نے ملک کے خلاف منفی بیانات دیئے،اب سندھ میں تیزی سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں بہترین علاج معالجہ اور سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں بیرونی ممالک میں تقریبا ایک کروڑ اورسیز پاکستانیز ہیںسعودیہ اور یواے ای میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہے ان کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر خود پی ٹی آئی کو اعتراضات ہیں اورسیز پالسیز پر نظر ثانی ہونی چاہیئے جاپان ، کوریا ، بحرین، مالٹا، کویت اور یوپی ممالک کو افرادی قوت فراہم کرنے کے معاہدوں پر پیش رفت جاری ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت پینل انٹرویو عترت جعفری، شاہد اجمل،رانا فرحان میں کیا۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ اورسیز کی اجرت میں اضافہ ہونا چاہیے اوورسیز کے تین پی ایم پورٹل پر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے کوشش ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز کیساتھ ہونیوالے فراڈ کے کیس کا فیصلہ دوسے چار ہفتے میں ہوجائے بیرون ملک جانے ولوں کیلئے ایک ماہ تربیتی کورس لازمی ہونا چاہیئے اور حج ،عمرہ، زیارت پر جانے والے او اوور سیز سے فراڈ کرنیوالے پر موٹرز کا بھی احتساب ضروری ہے ای او بی آئی پنشن میں اضافہ ہونا چاہیئے او پی ایف مختلف شہروں میں ہائوسنگ سوسائٹیاں بنا رہے، ملک بیس سال تک زرمبادلہ بھیجنے والے اورسیزپاکستانیوں کو خصوصی پروٹوکول ملنا چاہیئے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں منفی سیاست کی بنیاد رکھی ملک سے انہیں کوئی غرض نہیں تحریک عدم اعتماد کے بعد انہیں تگڑی اپوزیشن کرنا چاہیے تھی قومی کاز اور عوامی ایشوز پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا مگر وہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا ڈھول پیٹ کر ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں پی ٹی آئی کی اندھی تقلید کرنے والوں کو سوچنا چاہیے چاہیئے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی کے بلدیانتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ان حلقوں میں کامیابی ملی جہاں پیپلز پارٹی کمزور تھی۔تحریک انصاف کی اندھی تقلید کرنے والوں کو سوچنا چاہیئے۔
معاون خصوصی