• news

ملک سیف الملوک کو صدر  مسلم لیگ ن لاہور  بننے پر مریم نواز‘  حمزہ  اور رانا ثناکی مبارکباد


لاہور (نیوز رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کوپاکستان مسلم لیگ ن لاہور کا صدرر بنا دیا گیا۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنمائوں نے ملک سیف الملوک کھوکھر کو پارٹی کا ضلعی صدر بننے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ پارٹی کا فخر ہیں اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، مریم نوازکا کہنا تھا کہ مشکل دور میں کھوکھر برادران پارٹی کے ہمیشہ ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔ انشاء اللہ آپ مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لاہور کا صدر بننے پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ پارٹی کے باوفا ساتھی ہیں اور ان شاء اللہ آپ بہترین انداز میں بطور لاہور صدر کام کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی سیف الملوک کھوکھر کو ٹیلی فون کیا اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر بننے پر انہیں مبارکباد دی۔
سسیف الملوک

ای پیپر-دی نیشن