• news

توشہ خانہ پالیسی : کابینہ کی تجاویز پر کمیٹی کو ترامیم کر کے رپورٹ  پیش  کرنے کی ہدایت



اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بین الوزارتی کمیٹی نے  توشہ خانہ کی نئی پالیسی کا مسودہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی سفارشات اور نئی توشہ خانہ پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترامیم کرکے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کرے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 جنوری 2023 ء اور 11 جنوری 2023 ء میں منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے 6 جنوری 2023 ء کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔
کابینہ توشہ خانہ 

ای پیپر-دی نیشن