• news

عمران کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے : نواز شریف مریم راناثنا کی ملاقات


لندن (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مریم نواز اور رانا ثناءاﷲ نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے رانا ثناءاﷲ کو پنجاب کی سیاست سے متعلق ٹاسک سونپ دیئے اور آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں پنجاب میں دیگر اضلاع کے صدور کے امیدواروں کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔ انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے رانا ثناءاﷲ کو مریم نواز سے ملکر پنجاب میں ریلیاں‘ جلسوں کا بھی ٹاسک دے دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ عوام کو حقائق بتائے جائیں۔ عمران خان کے جھوٹے بیانیے کا پول کھولا جائے۔
نواز شریف
 

ای پیپر-دی نیشن