• news

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسر فارغ 


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران حکومت پنجاب نے  ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسروں کو عہدوں سے فارغ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلاء کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔
لاء افسر فارغ

ای پیپر-دی نیشن