فیصل آباد: اغواء کے بعد خاتون اور 10 سالہ لڑکے سے زیادتی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کمسن لڑکے کو پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں خاتون نشانہ بن گئی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹائون کے رہائشی اظہر علی کا 10سالہ بیٹا (ح) گلی میں واقع دکان سے سودا سلف لینے کیلئے گیا، جسے راستے میں ملزم پیسوں کا لالچ دیکر اپنے ساتھ اپنے گھر لے گیا۔ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 648 گ ب کے رہائشی عبدالغفور کی شادی بیٹی کو ملزم نے گھر سے اغواء کر لیا اور نامعلوم مقام پر لیجاکر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔