شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری طبی امداد نہ ملنے پر خاتون بچے سمیت جاں بحق
چمن (نوائے وقت رپورٹ) شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے سے خاتون اور اس کا نوزائیدہ بچہ جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زیارت‘ کان مہترزئی‘ خانوزئی‘ توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں برفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔