• news

احتجاجی دھرنوں کیخلا ف دائر درخواستوں پر انتظامیہ نے کیا کا رروائی کی ،جسٹس مرزا وقاص


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے  جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران احتجاجی دھرنوں کے خلاف دائر درخواستوں پراستفسار کیا ہے کہ احتجاجی دھرنوں کے خلاف دائر درخواستوں پر انتظامیہ نے اب تک کیا کاروائی کی ہے  اگر عدالت نے ہی اداروں کو بتانا ہے کہ  وہ کس طرح کام کرینگے تو ادارے بنانے کا کیا فائدہ ہے عدالت عالیہ نے یہ ریمارکس تحریک انصاف کے دھرنے اور احتجاج کے دوران راستوں اور تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے پہلے سے دائر 3الگ الگ رٹ پٹیشنوں کی سماعت کے دوران جاری کئے گزشتہ روز سماعت کے موقع پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ احتجاجی دھرنوں کے خلاف دائر درخواستوں پر انتظامیہ نے اب تک کیا کاروائی کی ہے جس پر سی پی او راولپنڈی نے عدالت کو بتایا کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے روڈ بلاک کرنے پر 45 افراد کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیںجس پرعدالت نے لاء افسر کو مقدمات میں درج دفعات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جس پر لاء افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمات میں درج دفعات کا جائزہ لیکر رپورٹ جمع کرائینگے اس موقع پر آئی بی کے جوائنٹ ڈائریکٹرنے عدالت کے روبرو موقف اختار کیا کہ آئی بی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ صرف عدالت دیکھ سکتی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت آئی بی کی رپورٹ کاضرور جائزہ لے گی اس موقع پر عمران خان اور اسد عمرکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ ان  کا جواب ایک ہفتے کے اندر جمع کرائینگے جس پرعدالت نے تمام فریقین کو 7 فروری کو طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن