جھنگ کی حتمی حلقہ بندیاں کالعدم، فریقین کو سنا جائے: عدالت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھنگ کی حتمی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کئے۔ عدالت نے کہا کہ تمام درخواست گزاروں کو سن کر دوبارہ حلقہ بندی کی جائے۔