• news

کلاس فیلو پر تشدد کرنے والی طالبات کو خارج‘ سکول کو 6 لاکھ جرمانہ اور رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش


لاہور (خبر نگار) چار طالبات کی جانب سے کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ واقعہ ڈی ایچ اے فیز 04 کے ایک نجی سکول کے کیفے ٹیریا کے باہر پیش آیا اور چار طالبات نے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کیا۔ سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے اور سکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمروں کی تنصیب نہیں ہے۔ لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں اور واقعہ سکول سے باہر سٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئر کرنے پر پیش آیا۔  انکوائری افسران نے سکول کو چھ لاکھ روپے کا جرمانہ کرنے کی بھی سفارش کی۔ انکوائری افسران نے سکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے اور تشدد کرنے والی طالبات کے نام سکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن