• news

بجلی کے طویل شٹ ڈاؤن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست 


لاہور (سپیشل رپورٹر) ملک بھر میں بجلی کے طویل شٹ ڈاؤن کیخلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے  شٹ ڈاون سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا۔  عدالت سے استدعا ہے  ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرنے اور آئندہ ایسے شٹ ڈاؤن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن