• news

نو فلائی لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے محمد خان بھٹی کا ہائیکورٹ سے رجوع 


لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے مقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی اور نوفلائی لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست میں مئوقف اختیار کیا غیر قانونی طور پر نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ گرفتاری کا خدشہ ہے۔ استدعا ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن