• news

ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی میں ہلال احمر کی گرانقدر خدمات: گورنر


لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ہلال احمر پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بروقت اور بہتر انداز سے ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی میں ہلال احمر نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ گورنر ہاؤس میں چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے ساتھ ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات اور سانحات میں متاثرین کی مدد ہلال احمر کا طرہ امتیاز ٹھہرا ہے۔ گورنر پنجاب نے ملاقات میں اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ہلال احمر پنجاب برانچ کو مضبوط، مستحکم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہلال احمر  مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن