• news

 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں، طاہراشرفی 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ یہ دنیا کے امن کو خراب کرنے اور عالمی امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، سویڈن کی حکومت کو اس واقعہ کے مرتکب مجرم کے خلاف کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے، قومی سلامتی کے ادارے، فوج، پولیس کے افسران و جوان اور دیگر اداروں پر حملے کسی بھی طرح شرعا جائز نہیں، نہ پاکستان کے اندر کسی بھی طرح کی پرتشدد اور مسلح کارروائی کو جہاد کہا جا سکتا ہے، آئندہ جمعہ کو پورے ملک میں گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیہ کی تائید و حمایت کی جائے گی، سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت میں قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی، پورے عالم اسلام اس کی مذمت کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان کی وزارت خارجہ، تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے اس افسوسناک واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے  ۔

ای پیپر-دی نیشن