مظا ہرے طا قت سے روکنے کا الزام ، امریکہ بر طانیہ ، یورپی یو نین کی ایران پر مزید پا بندیاں
تہران (نیٹ نیوز) نوجوان لڑکی مھسا امینی کی پولیس کے زیر حرات ہلاکت پر ہونے وایل ملک گر مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکا نے ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کوآپریٹو فاؤنڈیشن اور چند اعلیٰ ایرانی حکام پر پابندیاں عائد کیں۔ برطانیہ نے مزید پانچ ایرانی عہدیداروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اپنی فہرست کو پچاس ایرانی افراد اور تنظیموں تک بڑھا دیا۔ یورپی یونین نے بھی 37 ایرانی حکام کو بلیک لسٹ کر کے ویزا پالیسی عائد کر دی جب کہ کچھ اداروں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔ ایران نے خبر دار کیا ہے کہ یورپی یونین کے بعض حکام جوہری پروگرام کے معاہدہ 2015ء کو بحال کرنے کی کوششوں کو ختم کرنے کیلئے خواب نہ دیکھے۔