• news

دسمبر 2022ئ: ادویات‘ طبی سہولیات 13.50‘ ٹیسٹ 16.40 فیصد مہنگے ہو گئے



اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر 2022ء میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے13 فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ40 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس16 اعشاریہ40 فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔
ادویات مہنگی

ای پیپر-دی نیشن