• news

خاتون رکن اسمبلی کے مبینہ اغوا کی سازش : وجاہت موسی الہی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ 


لاہور (نمائندہ خصوصی) پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے کے مبینہ اغوا کی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ وجاہت الٰہی اور موسی الٰہی کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانہ  غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خاتون  ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی۔ آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ملزموں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت  ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔ چودھری وجاہت حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری وجاہت حسین اور موسیٰ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وجاہت مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن