• news

بتایا جائے بجلی کا بریک ڈائون کیوں ہوا : ہائیکورٹ


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملک بھر میں بجلی کے شٹ ڈاون کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، این ٹی ڈی سی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وجوہات بتائی جائیں کہ بجلی کا بریک ڈائون کیوں ہوا؟۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملک بھر میں شٹ ڈائون سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا، بجلی کا طول شٹ ڈائون ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ عدالت ذمہ داروں کو سزا اور آئندہ شٹ ڈائون کی روک تھام کے لیے اقدامات کا حکم دے۔
ہائیکورٹ/ بریک ڈائون

ای پیپر-دی نیشن