کفائت شعاری کمیٹی کا اخراجات میں کمی کے بارے میں تجاویز پر غور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کفایت شعاری کمیٹی کے اجلاس میں اخراجات میں کمی کے بارے میں تجاویز پر غور کیا گیا، کمیٹی15روز میں اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی میں ہر تجویز کے مالی مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان میں وزارتوں کے بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی کے ساتھ سرکاری اداروں میں پٹرول، بجلی اور گیس کا استعمال محدود کرنا، غیرضروری بیرونی دوروں اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی، ملازمین کی تخواہوں کے بوجھ میں کمی اور دوسری تجاویز شامل ہیں، جن کو مشارت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
کفایت شعاری کمیٹی