• news

سانگلہ ہل: درندہ  صفت کی 2سالہ بچی سے زیادتی 


لاہور، سانگلہ ہل‘ فیصل آباد‘ ڈسکہ‘ قصور (نمائندگان خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور، فیصل آباد‘ ڈسکہ‘ قصور‘ 3 خواتین‘ نوجوان‘ 2 بچوں اور دو سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد ‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ حبیب ٹائون کے رہائشی فہد کی اہلیہ (ب) بچوں کی دوائی لینے ہسپتال گئی۔ راستے میں ملزم شہزاد اسلحہ کے زور پر اغواکر کے نامعلوم مقام پر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ بچیانہ کے علاقے چک نمبر 624 گ ب کے رہائشی عبدالرحمن کی سترہ سالہ بیٹی (ع) اکیلی تھی کہ ملزم گل رضا گھر میں داخل ہو گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے نیو گرین ٹائون کی رہائشی سکینہ گیارہ سالہ بیٹے علی رضا کو ملازم حمزہ نے قابو کر لیا اور اپنے ساتھ گھر لے جا کر گن پوائنٹ پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ڈسکہ کے نواحی گائوں کوٹلی نوشہرہ کے سلیم کا اٹھارہ سالہ بیٹا راول کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ملزمان طیب ‘ اسامہ اور ایک نامعلوم اس کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور ہاتھ پائوں باندھ کر اس کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی۔ قصور کے کھارا گائوں کے رہائشی اللہ دتہ نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ ملزم عرفان نے میرے 11 سالہ بیٹے معاذ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر 140مٹھیانوالہ میں  5سالہ ثانیہ اور 2سالہ ابیہا نور صبح 8بجے گلی میں کھیل رہی تھیں، اسی دوران ایک اوباش اور درندہ صفت نوجوان حنان  2سالہ بچی کو  اپنی حویلی میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کرنے لگا،  چیخ و پکار پر اکرم اور اس کے ساتھی  پہنچے تو ملزم بچی کو  خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔  واقعہ پر  حلقہ  کی سماجی تنظیموں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ملزم کو سخت سزا کا مطالبہ کیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے سوشل میڈیا پر لڑکی سے دوستی کرکے شادی کا جھانسہ دیکر مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا مقدمہ مدعیہ کے مطابق سول میڈیا پر فرخ سرور نامی شخص سے دوستی ہوئی جس نے خود کو امریکن  نیشنل اور بزنس مین بتایا فرخ سرور نے مجھے شادی کرنے کا کہہ کر کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال بلوایا  ملزم فرخ سرور نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جوش پلاپا جس سے بے ہوش ہو گئی جب ہوش آیا تو برہنہ حالت میں تھی ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن